علی امین گنڈا پور کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، 2 روزہ راہدری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے 

علی امین گنڈا پور کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، 2 روزہ راہدری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے 
سورس: File

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی مشکلات ابھی کم نہیں ہوئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو راہداری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی  عدالت لاہور میں زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور پیٹرول بم  کیس  کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا ۔ علی امین گنڈا پور کا دو روزہ رہداری ریمانڈ منظور کر لیا  گیا۔ 

مصنف کے بارے میں