چاند نظر  نہیں آیا، عید بروز ہفتہ ہو گی 

چاند نظر  نہیں آیا، عید بروز ہفتہ ہو گی 

کوالالمپور : ملائیشیا میں عید کا چاند نظر نہیں آیا یکم شوال21 اپریل کو ہوگی  اور عید الفطر بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کی نظریں چاند پر لگی ہوئی ہیں۔دنیا بھر کے مسلمان عید کے منتظر چاند پر نگاہیں لگائے بیٹھے ہیں۔اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ابھی تک چاند نظر  نہیں آیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔