بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ، دو اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ، دو اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

گجرات: بھارتی ٹی وی شو کے اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ دونوں شوٹنگ ختم کر کے گجرات سے ممبئی واپس آ رہے تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ سے واپسی کے دوران احمد آباد ممبئی ہائی وے پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں اداکار موقع پر ہی چل بسے جب کہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لیا لیکن عینی شاہدین نے جب پولیس کو بتایا کہ ٹرالر سڑک کنارے کھڑا تھا اور حادثے میں اس کے ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی تو پولیس نے ڈرائیور کو رہا کر دیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے وقت اداکار گاگن کنگ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔