نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو آج ایک بار پھر طلب کرلیا

نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو آج ایک بار پھر طلب کرلیا

لاہور : نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو آج ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے جمعہ کو شریف خاندان کو طلبی کے نوٹس بھیجے تھے جن کے مطابق نیب نے نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو آج  طلب کیا ہے۔

مریم نواز کو 10 اور کیپٹن (ر) صفدر کو 11 بجے بلایا گیا ہے۔ ڈی جی میجر (ر) سلیم شہزاد سمیت نیب کی ٹیم اتوار کے باوجود دفتر میں موجود ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نیب نے ایون فیلڈ لندن کے فلیٹس کے معاملے پر نواز شریف اور بچوں کو طلب کیا ہے۔ اس سے پہلے شریف خاندان کو عزیزیہ سٹیل مل کیس میں بلایا گیا تھا مگر کوئی بھی فرد نیب کے روبرو پیش نہیں ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں