حج پرواز کی روانگی سے قبل مصری حاجی کی روح پرواز کرگئی

حج پرواز کی روانگی سے قبل مصری حاجی کی روح پرواز کرگئی

مصر: حج کے سفر کے دوران حجاج کرام کی وفات کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر بعض اموات ایسی بھی ہوتی ہیں جو عالمی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک موت ایک مصری عازم حج کی ہے جو احرام باندھ کر سعودی عرب کے ہوائی جہاز میں سوار ہوا مگر جہاز کے ٹیک آف کرنے سے قبل ہی وہ احرام کی حالت میں دم توڑ گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 26 سالہ الحاج مصطفیٰ السید حسوبہ احرام باندھ کر قاہرہ سے جدہ آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز 386 پر سوار ہوا۔ احرام باندھ کر طیارے میں سوار ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اس کے جسم میں خون کی گردش میں شدید کمی کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

طیارے کے پائلٹ کو بتایا گیا کہ جہاز میں سوار ہونے والا ایک مسافر بے ہوش ہوگیا ہے جس پر ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔ قاہرہ کے ہوائی اڈے کے ڈاکٹر نے مسافر کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ خون کی گردش رکنے کے باعث اس کی موت واقع ہوچکی ہے۔

اس کے بعد احرام کی حالت میں اس کی میت جہاز سے اتار کر ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ جہاز میں شہری کی ناگہانی موت کی بناء پر جہاز اپنے مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔