پولیس اہلکاروں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا

پولیس اہلکاروں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا

راجن پور:پچھلے سال پاک فوج کے آپریشن کےدوران  چھوٹو گینگ کو ختم کر دیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابقروجہان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں نے پولیس چوکی پرحملہ کر کے 7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔تفصیلات کے مطابق راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو 7پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

راجن پورمیں ڈاکوئوں کا چوکی پر حملہ، 7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

اغواہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہیں۔پولیس اورایلیٹ فورسزکے جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ کر ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی جبکہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روزڈاکوں اورپولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جبکہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکوئوں کے سرغنہ چھوٹوگینگ نے ہتھیات ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔