سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آج شام پانچ بجے پنجاب ہاؤس میں دھواں دھار پریس کانفرنس کریں گے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آج شام پانچ بجے پنجاب ہاؤس میں دھواں دھار پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: محاذ آرائی پر آمادہ مسلم لیگ نون میں دھڑے بندی واضح ہو گئی،سابق وزیراطلاعات پرویز رشید شکوے شکایت زبان پر لائے تو چودھری نثارنے بھی خاموشی توڑنے کی ٹھان لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آج شام پانچ بجے پنجاب ہاؤس میں دھواں دھار پریس کانفرنس کریں گے ۔رانا ثنا ءاللہ نے پارٹی میں دھڑے بندی کا اعتراف کر لیا ہے تاہم خواجہ آصف  کا کہناہے کہ "سیاسی جماعتوں میں گروپنگ کوئی نئی بات نہیں"۔

گروپ بندی کی خبروں کے بعد الزامات کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے شہبازشریف میدان میں کود پڑے ہیں ۔شہباز شریف نےپارٹی رہنماﺅں سے فون پر رابطہ کیا اور اندرونی اختلافات کو میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کی ہے۔ 

اب دیکھنا یہ ہےکہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں کیا انکشافات ہو تے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔