اکشے کمار کی مسلسل 5 ویں فلم بھی 100 کروڑ کلب میں شامل

اکشے کمار کی مسلسل 5 ویں فلم بھی 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی :بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ :ایک پریم کتھا‘‘ فلم بینوں کو بھا گئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر بھی کمائی کے ریکارڈ بنانے شروع کردیے ہیں۔

خطروں کے کھلاڑی نے اپنی فلم کے ذریعے بھارت کے سماجی مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے جس نے فلم بینوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور فلم نے بھارت میں 8 روز میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔