برطانوی شہری نےبچوں پر نظر رکھنے کے لیے کیمرہ نصب کیا مگر پھر کیا ہوا جان کر حیران رہ جائیں گے

برطانوی شہری نےبچوں پر نظر رکھنے کے لیے کیمرہ نصب کیا مگر پھر کیا ہوا جان کر حیران رہ جائیں گے

لندن:یو ٹیوب پر حیران کن ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اس کو اپلوڈ کرنے والے شخص کا کہناہے کہ ”میرے بچے اوپر والی منزل پر واقع اپنے کمرے سے چپ چاپ فرار ہوکر نیچے والی منزل میں آتے ہیں اور وہاں خوب دھماچوکڑی مچاتے ہیں۔ میرے بار بار منع کرنے کے باوجود انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو میں نے ان پر نظر رکھنے کے لئے خفیہ کیمر ہ لگا دیا ۔

تاہم جب میں نے ان کی کارروائی دیکھنے کے لئے کیمرہ آن کیا تو مجھے وہ منظر نظر آیا جسے دیکھ کر میں واقعی حیران رہ گیا۔ وہ کیمرے سے آگاہ ہو چکے تھے اور یہی وجہ تھی کہ وہ فرش پر لیٹ کر رینگتے ہوئے باہر کی جانب فرار ہو رہے تھے تا کہ کیمرے کی آنکھ سے محفوط رہ سکیں۔

شاید انہیں کیمرے کے اینگل کا صحیح اندازہ نہیں ہو سکا، یہی وجہ ہے کہ وہ فرش پر رینگتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ یہ دیکھ کر مجھے واقعی حیرت ہوئی ہے۔یہ بچے اپنی شیطانی حرکات کے لئے ہر چیز کا توڑ نکال لیتے ہیں۔“

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔