عازمین حج کی تعداد میں 24فیصد اضافہ

عازمین حج کی تعداد میں 24فیصد اضافہ

جدہ:سعودی عرب میں اس سال حج کے لیے دنیا بھر سے برّی ، بحری اور فضائی راستوں سے دس لاکھ سے زیادہ عازمین پہنچ چکے ہیں۔جمہ کی رات تک سعودی عرب میں کل 1070951 عازمین حج کی آمد ہوچکی تھی۔
سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں اس سال عازمینِ حج کی تعداد میں 24 فی صد اضافہ ہواہے اور گذشتہ سال کے مقابلے میں 204302 زیادہ عازمین حجاز مقدس آئے ہیں۔
نظامت نے مزید بتایا ہے کہ سب سے زیادہ حجاج کرام فضائی پروازوں کے ذریعے آئے ہیں۔ ان کی تعداد 1015482 ہے۔ زمینی راستوں سے آنے والے عازمینِ حج کی تعداد 50554 ہے اور 4915 عازمین حج بحری سفر کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔