خانہ کعبہ کے غلاف تبدیل کرنے کی رُوح پرور تقریب

09:25 AM, 20 Aug, 2018

مدینہ منورہ: خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی۔ پرانے غلاف کو اتارنے کا کام جاری ہے جس کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کیا جائے گا۔ نئے غلاف کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش ہیں۔

 

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی استعمال کی گئی ہے جبکہ 20لاکھ ریال کی لاگت آئی ہے۔ غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 200افراد بیک وقت کام کرتے ہیں۔

 

دوسری جانب حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔ عازمین حج نے ساری رات عبادت، ذکر اذکار میں گزاری، نماز فجر پڑھ کر میدان عرفات کا رُخ کریں گے۔ حج کے رکن اعظم، وقوف عرفات کی ادائیگی کیلئے لاکھوں عازمین خطبہ حج سنیں گے۔ جسے پہلی بار اردو زبان میں بھی پیش کرنے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

 

حجاج کرام ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی پڑھیں گے۔ غروب آفتاب کے بعد عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے۔ نماز مغرب اور عشاء اکٹھی ادا کی جائے گی۔ حجاج کرام رات بھر میدان عرفات میں عبادت و ریاضت، اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی طلب کریں گے۔ حجاج کرام منگل کی صبح سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

مزیدخبریں