قومی کپتان سرفراز احمد بھی قربا نی کے جانور خرید لائے

قومی کپتان سرفراز احمد بھی قربا نی کے جانور خرید لائے
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کراچی :عید الاضحی میں ایک دن باقی رہ گیا ہے اور اس موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے مسلمانوں کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی آتی جارہی ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے تیاری پوری کر لی اوردو بھاری بھرکم بیل گھر لے آئے۔

d06f485026e6e161ee599911b8c845bf

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بیلوں کی تصاویر بھی شیئر کی جن میں وہ دونوں بیلوں کو پکڑے ہوئے نظر آئے جبکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے کرکٹرز بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

کرکٹر مویشیوں کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنواتے رہے، قومی کپتان کا کہنا تھا سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے مستحقین کو یاد رکھنا چاہیے ۔