وزیراعظم بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہو گئے

وزیراعظم بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہو گئے
کیپشن: وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا کریں گے۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اپنی سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی اینکسی کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر رہائش گاہ کو تبدیل کر کے ملٹری سیکریٹری ہاؤس کا انتخاب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ سے سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہو گئے۔

ملٹری سیکریٹری ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے متصل کالونی ہے جس کے مکان نمبر ایک میں وزیراعظم عمران خان رہائش اختیار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا کریں گے۔