طیب اردوان نے پاک ترک تعلقات میں مزید بہتری اُمید ظاہر کر دی

طیب اردوان نے پاک ترک تعلقات میں مزید بہتری اُمید ظاہر کر دی
کیپشن: فوٹو فائل

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ترکی کے صدر رجب طبیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔طیب اردوان نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ بطور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔

ترک صدر نے لکھا کہ ترکی کے معاشی بحران میں پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، امید کرتے ہیں کہ عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ترک صدر کا عمران خان کی صحت کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔