زیادہ سونا قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتاہے، ماہرینِ طب

زیادہ سونا قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتاہے، ماہرینِ طب
کیپشن: Image by Consumer Health Digest

کیلیفورنیا :امریکہ کی ایک طبی تنظیم کی طرف سے کی گئی تحقیق میں کہاگیاہے کہ ضر و رت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتاہے۔ یہ تحقیق کیلی یونیورسٹی کے امراض قلب کے پروفیسرڈاکٹرچون شینگ کو اک کی زیرنگرانی تیارکی گئی۔

تحقیق میں بتایا گیاہے کہ روزانہ 10گھنٹے نیند کرنے والے افراد میں 56فیصد دماغ اور 49فیصد امراض قلب کے خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔ یہ تحقیق طویل عرصے تک جاری رہی جس میں 1970ءسے 2017ءتک تقریباً 30لاکھ افرادکے سونے اورجاگنے کے معمولات کا مشاہدہ کیا گیا۔

تحقیق میں کہاگیاہے کہ نیند میں افراط قلب دماغ کے عوارض میں اضافے کی علامت ہے۔ ڈاکٹر کواک کا کہناہے کہ قلبی عوارض کے خطرات میں اضافے کے عوامل اور سانس رُکنے کے درمیان گہرارابطہ ہے۔