صدر ممنون نے سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا استعفی منظور کر لیا

صدر ممنون نے سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا استعفی منظور کر لیا
کیپشن: فوٹو: فائل

پشاور :صدر مملکت ممنون حسین نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ مظور کر لیا، 

تفصیلات کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی، میں اے آر ڈی کا سیکرٹری جنرل تھا اور اے آر ڈی نے جمہوری نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا،میں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر دی اور استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سنجیدہ حالات میں عہدہ سنبھالا، ملٹری آپریشنز کا سلسلہ 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے،آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا، بے گھر افراد کی واپسی اور بحالی سب سے بڑا چیلنج تھا تاہم 97 فیصد آئی ڈی پیز واپس جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 77 نئے پرائمری اسکول کھولے اور 8 ہزار اساتذہ کی تربیت کی گئی، قبائلی علاقوں میں بچوں کو فنی تعلیم دی گئی اور اساتذہ کی 18 ہزار نئی آسامیاں بھی پیدا کیں جبکہ قبائلی اضلاع میں شاہراہ کی تعمیر نو یقینی بنائی گئی اور قبائلی علاقوں میں7 نئے اسٹیڈیم اور گراونڈ بنائے۔