نجم سیٹھی کا مستعفی ہونا حیرانی کی بات نہیں بلکہ خوشخبری ہے، جاوید میانداد

 نجم سیٹھی کا مستعفی ہونا حیرانی کی بات نہیں بلکہ خوشخبری ہے، جاوید میانداد
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور :سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا استعفیٰ خوشخبری ہے۔

جاوید میانداد کا کہناتھا کہ نجم سیٹھی کو بہت پہلے استعفٰی دے دہنا چاہیے تھا۔ نجم سیٹھی کا مستعفی ہونا حیرانی کی بات نہیں بلکہ خوشخبری ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور استعفیٰ وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

70e943c0e55c7fbd5cb7a22fb151442c

ٹویٹ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کا انتظار کر رہا تھا ۔