عمران خان نے احسان مانی کی پی سی بی چیئرمین مقرر کر دیا

عمران خان نے احسان مانی کی پی سی بی چیئرمین مقرر کر دیا
فوٹو فائل

اسلام آباد: نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد عمران خان نے  سابق آئی سی سی صدر احسان مانی کو پی سی بی چیئرمین مقرر کر دیا احسان مانی آئی سی سی کی سابق صدر بھی رہ چکے ہیں ۔


نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد عمران خان نے  سابق آئی سی سی صدر احسان مانی کو پی سی بی چیئرمین مقرر کر دیا احسان مانی آئی سی سی کی سابق صدر بھی رہ چکے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی کو فون کر کے عہدے کے متعلق آگاہ کر دیا ۔

عمران خان ٹویٹ کرتے ہوئے احسان مانی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر دیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ "احسان مانی آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ احسان مانی تین سال آئی سی سی صدر اور تین سال آئی سی سی کے خزانچی کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ "

خیال رہے کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے آج تھوڑی دیر قبل اپنے عہدے دے استعفیٰ دیا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے نجم سسیٹھی کے استعفیٰ کے فورا بعد احسان مانی کو نیا پی سی بی چیئرمین مقرر کر دیا ہے ۔