میرا وژن وہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کا ہے، احسان مانی

 میرا وژن وہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کا ہے، احسان مانی
فوٹوبشکریہ گیٹی امیجز

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا تو احسان مانی نے بھی آتے ہی دبنگ اعلان کر دیا ۔


احسان مانی کا کہنا ہے کہ میرا وژن وہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کا ہے.انہوں نے کہا کہ میرا مقصد نچلی سطح سے پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنا ہے۔ ہم وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر کریں گے۔سابق آئی سی سی صدر نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ دنیا میں سب سے بلندی پر ہو۔

پی سی بی چیئرمین پاکستان کرکٹ کیلئے ہمیں بہترین اور جامع حکمت عملی بنانا ہو گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو ذمہ داری دی اس کو احسن طریقے سے نبھاؤں گا ۔