سب کچھ بیچ کر پاکستان آ رہا ہوں ، امریکی ڈاکٹر کے بیان نے سوشل میڈٰیا پر دھوم مچا دی

سب کچھ بیچ کر پاکستان آ رہا ہوں ، امریکی ڈاکٹر کے بیان نے سوشل میڈٰیا پر دھوم مچا دی

image by facebook

نیویارک :پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کے بیان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلے خطاب سے متاثر ہو کر پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے کہا کہ وہ اپنی جائیداد فروخت کرکے پاکستان واپس آئیں گے اور اپنے ملک کی خدمت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کے کارکنوں پر مشتمل ہے جوکہ عمران خان سے بہت متاثر ہیں ، انتخابی مہم کے اخراجات میں کافی حصہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ہی ہے جنھوں ںے پارٹی کو سہارا دینے میں بھرپور مدد کی ۔

بطور وزیراعظم عمران خان کے پہلے خطاب کے بعد پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ میرا جھیل کنارے گھر ہے اور میری بیوی ایک فزیشن ہے لیکن عمران خان کا خطاب سسننے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی امریکی میں جائیداد نیلام کرکے تمام پیسہ پاکستان واپس لے کر آئیں گے اور ملک کی دن رات خدمت کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے تعلیم ، صحت ، پولیس، سیاحت اور دیگر شعبہ جات میں اصلاحات لانے سمیت ملک کو درپیش مالی مسائل کے حل کی بات کی تھی۔

اپنی تقریر میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو پیغام دیا تھا کہ اس وقت ہمیں ڈالرز کی ضرورت ہے اور اس مشکل وقت کو گزارنے کے لیے آپ کی مدد کی ضرورت ہے  ، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیرون ممالک سے پیسہ بھیجنے والوں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔