مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے کشیدگی کو کم کیا جائے، ٹرمپ کا مودی کو فون

مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے کشیدگی کو کم کیا جائے، ٹرمپ کا مودی کو فون
Image Source: Modi Twitter Account

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو کم کریں ۔


بین الاقوامی خبر رساں ادارےکے مطابق،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو کم کیا جائے۔

 

 رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہوگان گڈلے کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

 

وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق،  صدر ٹرمپ نے نریندر مودی سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی امن کی صورتحال کو خراب نہ ہونے دیا جائے۔