ماہرہ خان کا اپنے قریبی دوست کی شادی میں رقص

ماہرہ خان کا اپنے قریبی دوست کی شادی میں رقص
کیپشن: image by Instagram

کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے قریبی دوست کی شادی میں رقص ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

e6dbe84a3d92d4748754ceb1b4d7233b

تفصیلات کے مابق معروف اداکارہ ماہرہ خان کئی ہفتوں سے اپنی فلم 'سپرسٹار' کی تشہیر میں مصروف تھی تاہم اب آخر کار وہ فلم کی ریلیز کے بعد باآسانی دوسری تقریبات کا بھی حصہ بن رہی ہیں۔حال ہی میں کراچی واپس آنے کے بعد ماہرہ خان اپنے قریبی دوست کی شادی کی تقریبات کا حصہ بنی، جہاں انہوں نے اپنی ہی فلم 'سپراسٹار' کے گانوں پر رقص کیا۔

af2de0e6cedf85e4daa1466e234f801f


اس دوران اداکارہ کے رقص کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، یہ شادی ماہرہ خان کے قریبی دوست اور نامور میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی تھی جہاں ماہرہ خان کے علاوہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ماہرہ خان نے اس موقع پر اپنے گانے 'نوری' پر رقص کیا ، وہ سیاہ اور سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آئیں ، اداکارہ کے ساتھ اس موقع پر ہانیہ عامر، ان کے فلم کے ہدایت کار احتشام الدین اور آذان سمیع خان بھی نظر آئے۔

ea40a3727506d9d0fe055cf1db811121

میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کا تعلق کراچی سے ہے جو کئی نامور اداکاروں کے میک اپ آرٹسٹ رہ چکے ہیں ، خیال رہے کہ 'نوری' گانا ماہرہ خان کی فلم 'سپراسٹار' میں موجود تھا۔اس گانے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھی، جبکہ ماہرہ خان نے خود بھی ایک انٹرویو میں اس گانے میں کیے اپنے رقص کے حوالے سے بات کی تھی۔

ماہرہ خان کی فلم 'سپراسٹار' میں ان کے ہمراہ بلال اشرف نے اہم کردار نبھایا، اس فلم کو تجزیہ کاروں اور شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔