ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم گرم اور خشک رہیگا: محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم گرم اور خشک رہیگا: محکمہ موسمیات

 لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں سورج پوری آب وتاب سے چمکنے میں مصروف لاہور اور فیصل آباد میں اس وقت پارہ 37، ملتان اور گجرانوالہ میں 36 ڈگری، بادل برسنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ اسلام آباد میں اس وقت درجہ حرارت 35 ڈگری ہے۔ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، آج درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ اندرون سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔