مگ طیارے بہت ہی پرانے ہیں، لڑائی کے قابل نہیں: بھارتی ائیر چیف

مگ طیارے بہت ہی پرانے ہیں، لڑائی کے قابل نہیں: بھارتی ائیر چیف
فوٹو بشکریہ فیس بک

نیو دہلی: بھارتی ائیر چیف بی ایس دھونا نے اپنے ہی ادارے کا پول کھول دیا، اعتراف کیا کہ مگ طیارے بہت ہی پرانے ہو گئے ہیں، لڑائی کے قابل نہیں ہیں۔


واضح رہے کہ آج کل مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات کافی کشیدہ ہیں اسلیے امریکی صدر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے میدان میں آ گئے ہیں، اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ دو بہترین دوستوں سے مقبوضہ کشمیر میں تناؤ میں کمی پر گفتگو ہوئی، خطے میں بہت کشیدہ صورتحال ہے لیکن بات چیت مثبت رہی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے کہا کشیدگی پر مودی سے بات کریں۔ امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو فون کیا اور کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خطے میں تناؤ کم کرنے پر زور دیا۔

دوسری جانب العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔