عمران خان نے اپوزیشن کی گرفتاریوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، خواجہ سعد رفیق

عمران خان نے اپوزیشن کی گرفتاریوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، خواجہ سعد رفیق
Image Source: Twitter File Photo

لاہور: خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کی گرفتاریوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ معیشت آئی سی یو پر آخری سانسیں لے رہی ہے، بے روزگاری عروج پر ہے۔


 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کی حالت ایسی ہے جیسے کوئی مریض آئی سی یو میں آخری سانسیں لے رہا ہو۔

 

لیگی رہنما نے کہا  کہ قرضے نہ لینے والوں نے ایک سال میں ریکارڈ قرضے لیے۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا مگر مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور فیکٹریوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

 

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کی آزادی کیلئے ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کر نا ہو گا کیونکہ کشمیریوں نے آزادی کے حصول کیلئے بے پناہ قیمتی جانوں کو نظرانہ پیش کیا ہے۔