مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

 مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن
Image Source: Boris Johnson Twitter Account

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ مسئلہ سمجھتا ہے۔


 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

 

برس جانسن نے کہا کہ برطانیہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کا دو طرفہ مسئلہ سمجھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کو کشمیر کا مسئلہ تیسرے فریق کے بغیر حل کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں بھارت کو پاکستان سے بات چیت کرنے چاہیے ۔