عدلیہ ، ججزاورجسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف تقریر کے ملزم مرزا افتخار کی ضمانت منظور

عدلیہ ، ججزاورجسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف تقریر کے ملزم مرزا افتخار کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے عدلیہ ، ججزاورجسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف تقریر کے ملزم مرزا افتخار الدین کی ضمانت منظور کرلی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے عدلیہ مخالف تقریر کیس کے ملزم مرزا افتخارالدین کی ضمانت 10لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ملزم نے جج اور عدلیہ سے متعلق کیا کہا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ملزم اس بیان میں اپنے الفاظ کی حد تک معافی مانگ چکا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ توہین عدالت کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، ہم تو ضمانت دیکھ رہے ہیں۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ پوری عدلیہ کو بدنام کرنے کا معاملہ ہے۔

وکیل افتخار الدین نے کہا کہ ملزم کا وہ بیان ہم نے اپلوڈ یا وائرل نہیں کیا جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم پر انسداد دہشتگردی ایکٹ، ہتک عزت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ہم فیئر ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے ضمانت منظور کر رہے ہیں۔

#/S