اہلکار کی جانب سے شہری کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا خراج تحسین

Video of Police personal saving a citizen\'s life goes viral, a tribute to the Prime Minister
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پولیس اہلکار کی جانب سے ایک شخص کی جان بچانے کی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان پولیس اہلکار ریلوے اسٹیشن پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا جب ایک مسافر پلیٹ فارم سے پھسل کر گرا تو نوجوان پولیس اہلکار نے تیزی سے دوڑ کر مذکورہ شخص کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔

اس پر وزیراعظم نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی انتہائی مقدس ہے۔ انہوں نے عوام کی خدمت میں مصروف نوجوان پولیس اہلکار کے جذبہ کی تعریف کی۔