کورونا وائرس مزید 70 افراد کی جان لے گیا، 3 ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ  

Corona virus kills 70 more, reports 3,239 new cases
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 70 افراد کی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 982 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصدرہی۔ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 تک جا پہنچی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد چار لاکھ سترہ ہزار چار سو انتالیس تک جا پہنچی ہے، جبکہ چھ ہزار پانچ سو چھپن افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد سینتالیس ہزار سات سو چونتیس ہے جبکہ تین لاکھ تریسٹھ ہزار 149 اس موذی مرض سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ ستتر ہزار دو سو آٹھ ہو گئی ہے جبکہ گیارہ ہزار چار سو سینتالیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد بائیس ہزار سات سو چورانوے ہو گئی ہے، اب تک تین لاکھ بیالیس ہزار نو سو پینتیس افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کی بات کی جائے تو وہاں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ پچپن ہزار ایک سو ترپن ہے جبکہ سات ہزار دو سو سینتالیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبے میں ایکٹو کیسوں کی تعداد سات ہزار دو سو سینتالیس ہے جبکہ ایک لاکھ ترتالیس ہزار ایک سو چہتر افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد اکتیس ہزار سات سو پچپن ہو گئی ہے جبکہ تین سو ترپن افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس صوبے میں چھ سو چودہ فعال کیسس موجود ہیں جبکہ اب تک تیس ہزار آٹھ سو چھ افراد وبا سے شفا پا چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد پچانوے ہزار چار سو اکانوے تک جا پہنچی ہے جبکہ پانچ ہزار پانچ سو ستاسی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد پانچ ہزار پانچ سو ستاسی جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 89 ہزار 62 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد تیس ہزار تین سو چودہ ہو گئی ہے جبکہ اموات چار ہزار آٹھ سو پانچ ہو چکی ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد نو ہزار پانچ سو چھبیس ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد ایک سو انہتر ہے۔