کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 30 اگست سے کھلیں گے :وزیر اعلیٰ سندھ 

CM Sindh,Murad Ali Shah,

کراچی :عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی کے سکولز مزید ایک ہفتہ نہیں کھولیں گے ،کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 30 اگست سے کھولے جائینگے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں سکولوں کو مزید ایک ہفتے نہیں کھولا جائے گا،اس ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف اور والدین ویکسی نیشن کرائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سکول ٹیچرز اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا کہ  سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے پانی کی کٹوتی کی تلافی کی جائے۔

واضح رہے کہ پہلے سندھ حکومت نے اسکولوں کو پیر 23 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا  تاہم اب وزیراعلیٰ سندھ کے نئے اعلان کے بعد اسکول 30 اگست سے کھولے جائیں گے۔