بھارت میں شادی کے موقع پر " پیٹرول " کی سلامی دے دی گئی

بھارت میں شادی کے موقع پر

ممبئی : بھارت میں شادی کے موقع پر دلہا کو " پیٹرول " کی سلامی دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے ۔

تامل کامیڈین  کی جانب سے بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پیٹرول دیا گیا۔

Comedian #Mayilsamy gave #Petrol as a gift to newly wed couple. pic.twitter.com/N3n3xGt2Li

6753c2056d4dcf608434a8a496209213

  تامل فلموں کے کامیڈین مائیل سیمی کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کامیڈین شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر نئے نویلے جوڑے کو  پیٹرول کے 2 چھوٹے گیلن بطور تحفہ دیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیل سیمی نے دُلہا دُلہن کو 5 لیٹر پیٹرول تحفے میں دے کر دراصل  بھارت میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔