دبئی میں مقیم پاکستانی خاتون کا بڑا کارنامہ

دبئی میں مقیم پاکستانی خاتون کا بڑا کارنامہ

دبئی : پاکستانی نژاد نائلہ خان دنیا کی ٹاپ تیرہویں چوٹی گاشر برم ٹو کو سرکرنے والی پہلی خاتون بن گئیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  نائلہ خان پیشے سے بینکار ہیں او ر پچھلے پانچ سال سے دبئی میں مقیم ہیں ۔ نائلہ خان کا عزم ہے کہ وہ پاکستان اور نیپال کی تمام ٹاپ کی چوٹیوں کو سر کرنا ہے ۔گاشربرم ٹو کو سر کرنے کا میر اپہلا تجربہ تھا ۔ 

نائلہ خان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے میرا عزم اور حوصلہ بلند ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاشربروم ٹو سطح سمندر سے آٹھ ہزار میٹر اونچائی پر واقع ہے ۔ اس کو سر کرنا میرے لئے بہت بڑا چیلنج تھا ۔اس سے قبل کسی پاکستانی خاتون نے اس چوٹی کو سر نہیں کیا تھا ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  8 ہزار میٹر اونچائی والی اس چوٹی کو سر کرنے میں مجھے چھ ہفتے لگے ۔

یاد رہے کہ نائلہ خان کی سال 2018 میں ویڈیو وائرل ہوئی تھی جب انہوں نے اپنی شادی کا جشن کے ٹو کے کیمپ ٹو میں منایا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہاڑوں سے پیار تھا کہ میں نے اپنی شادی بھی پہاڑوں میں کی  ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین دنیا کے کسی بھی ملک کی خواتین سے کم نہیں اور اگر وہ چاہیں تو اپنے شوق اور مشاغل میں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا مشن ہے کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے ۔