کابل ائیر پورٹ پر آج بھی ہنگامی مناظر !عوام کا سمندر اُمڈ آیا 

Kabul Airport Afghanistan,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

کابل ائیر پورٹ پر آج بھی ہنگامی صورتحال ہے ، ہزاروں افراد ایک نئے مستقبل کے لیے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، ایئرپورٹ پر موجود امریکی اور برطانوی فوج لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کررہی ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر عوام کا سمندراُمڈ آیا ،ہزاروں افراد ملک چھوڑنے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں ،امریکی اور برطانوی فوجیوں نے عوام کوکنٹرول میں رکھنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا سہارا لینا شروع کر دیا ۔

بہتر مستقبل کے لیے  افغان والدین نے اپنے شیرخوار بچے فوجیوں کے  حوالے کرنا شروع کردئیے،فوجی اہلکار کی خاردار تاروں کے اوپر سے روتے بلکتے بچے کو اوپر کھینچنے  کے دردناک مناظر  بھی سامنے آگئے۔

ادھر قطر ایئرپورٹ  پر جہاز کے ہینگر میں 700 افغان مہاجرین بدترین حالات میں موجود ہیں ،ہینگر میں  صرف ایک ٹوائلٹ ،ہَوا کی  آمدو رفت کے لیے  کوئی راہداری  تک نہیں،ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین کو سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں لیکن ان تمام کے باجود بھی مغربی ممالک کے خواب دیکھنے والے افغان شہری اپنے ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں ۔