افغانستان سےزیادہ دیگرجگہوں سے دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ ہے، جوبائیڈن

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Joe Biden,

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلا مشکل ترین مشن تھا ،13 ہزار سے زائد شہریوں کو افغانستان سے نکال چکے ہیں، اب بھی تقریبا 6 ہزار کے قریب امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں ،انخلا کا اپریشن مشکل اور خطرناک ہے ،ہمیں افغانستان سےزیادہ دیگرجگہوں سے دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہائوس سے ٹی وی خطاب میں کہا ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ افغانستان میں  حالات کس کروٹ بیٹھیں  گے،اگلے ہفتے افغانستان   صورتحال پر جی سیون ممالک کا اجلاس ہوگا،امریکا اور  اتحادی طالبان کے حوالے سے مشترکہ پالیسی اختیار کریں گے۔

بائیڈن کا کہنا تھا امریکہ سے فوجیوں کی واپسی انتہائی مشکل مشن تھا ،اپنے فوجیوں کو انتہائی کم وقت میں ائیر لفٹ کرنا کسی خطرےسے خالی نہ تھا ،افغانستان میں موجودامریکی شہریوں کی تعداد جاننے کی کوشش کررہےہیں،13 ہزار سے زائد شہریوں کو افغانستان سے نکال چکے ہیں،انہوں نے کہا انخلا کے دوران امریکا مسلسل طالبان سے  رابطے میں ہے،کابل ایئر پورٹ کے نزدیک کسی  ممکنہ دہشتگرد حملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا انخلا کا آپریشن مشکل اور خطرناک ہے،امریکی اور اتحادی ممالک کے شہریوں کو افغانستان سے لانے  کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،انہوں نے کہا افغانستان سےزیادہ دیگرجگہوں سے دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ ہے،ممکنہ دہشتگردی کا جواب دینے کیلئے امریکہ فضائی حملے کی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔