پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباءکے باعث مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ 

قومی ادارے برائے صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17 ہزار 872 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 449 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا وائرس کے شکار 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ 

مصنف کے بارے میں