فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا

فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں کہ انہیں طیارے سے اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلیو پاسپورٹ حکومتی وزراءکو استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نے مشیر اطلاعات سے ہٹنے کے باوجود ابھی تک اپنا بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلیو پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں ائیرپورٹ سے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اس ضمن میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

مصنف کے بارے میں