ایشیاءکپ 2022ءکیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا

ایشیاءکپ 2022ءکیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاکپ 2022ءکیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پانچ بھارتی اور دو پاکستانی کمنٹیٹرز کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ سے ایک، ایک کمنٹیٹر شامل ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ 2022ءکیلئے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس، بھارت کے روی شاستری، عرفان پٹھان، گوتم گمبھیر، دیپ داس گپتا اور سنجے منجریکر، سری لنکا کے رسل آرنلڈ، نیوزی لینڈ کے سکاٹ سٹائرس اور بنگلہ دیش کے اظہر علی خان شامل ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق ایشیاءکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں سابق بھارتی کوچ روی یاستری، عرفان پٹھان، گوتم گمبھیر کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس بھی فرائض سر انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2022 دبئی اور شارجہ میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس کا افتتاحی میچ سری لنکا کے درمیان ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں بھارت، پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سنگاپور، کویت اور ہانگ کانگ میں سے کوئی ایک ٹیم حصہ لے گی۔

مصنف کے بارے میں