پی ٹی آئی نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو فراہم کر دئیے

پی ٹی آئی نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو فراہم کر دئیے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل پرتشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو فراہم کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور فواد چوہدری، ڈاکٹر شیریں مزاری اور اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان سمیت دیگر رہنما پولیس لائن ہیڈکوارٹرزپہنچے اور شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں عوام سے آج (20 اگست ) کو شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے ثبوت جمع کروانے یا بیان دینے کا کہا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کچھ تصویری ثبوت تھے جواسلام آباد پولیس کے حوالے کر دئیے ہیں۔ 
قائم مقام چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کی ڈیوٹی لگائی کہ شہباز گل کے حوالے سے انکوائری کی جائے اور جج صاحب نے جب تشدد کے بارے میں پوچھا تو شہباز گل نے اپنی کمر دکھائی۔
پی ٹی آئی رہنماءراجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے اور ہم نے اس سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، توقع ہے کہ یہ ثبوت جب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کریں گے تو انصاف ہو گا۔

مصنف کے بارے میں