شاہین شاہ آفریدی ایشیاکپ سے باہر ہو گئے

شاہین شاہ آفریدی ایشیاکپ سے باہر ہو گئے

لاہور: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹی 20 ایشیاءکپ کے آغاز سے قبل ہی قومی ٹیم کو زوردار دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور خودمختار ماہرین نے تازہ ترین سکینز اور رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کی تجویز دی ہے جس کے باعث وہ ایشیاءکپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 
شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہ فریقی ٹی 20سیریز کیلئے ہی ان کی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہو گی۔ 
پی سی بی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے اور وہ یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں، شاہین ایک بہادر نوجوان ہیں اور وہ جلد بھرپور انداز سے ٹیم میں واپس آئیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہے مگر اس کے باوجود انہیں مزید بہتری کیلئے کچھ وقت درکار ہے جبکہ ایشیاءکپ کیلئے ان کے متبادل کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں