حمزہ شہباز کے گرد گھیرا تنگ ،نیب اپیل 3 سال بعد سماعت کیلئے مقرر، جسٹس اعجاز الاحسن سماعت کرینگے 

حمزہ شہباز کے گرد گھیرا تنگ ،نیب اپیل 3 سال بعد سماعت کیلئے مقرر، جسٹس اعجاز الاحسن سماعت کرینگے 
سورس: file

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے گرد گھیرا دوبارہ تنگ ہونے لگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 25 اگست کو سماعت کرے گا۔ نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق اپیل 2019 میں دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں