ہلاکو خان ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے، مجسٹریٹ زیبا تیار ہو جاؤ تمہیں نہیں چھوڑوں گا: عمران خان 

ہلاکو خان ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے، مجسٹریٹ زیبا تیار ہو جاؤ تمہیں نہیں چھوڑوں گا: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ہلاکو خان ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ آئی جی  اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ہم نہیں چھوڑنا ۔ مجسٹریٹ زیبا تم بھی تیار ہو جاؤ تمہارے خلاف بھی ایکشن لیں گے۔ نواز شریف، فضل الرحمن ، رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ 

اسلا مآباد میں ریلی سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ کو پتا تھا کہ بیرون ملک سے میری حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے تو آپ نے اس کو کیوں نہیں روکا؟ اور نیوٹرلز کیوں ہوگئے۔ انہیں کہتے ہیں کہ ان چوروں کے ساتھ نہیں ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں  عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کل لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے جا رہا ہوں اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ میں ملک بھر میں جاؤں گا عوام کو جگاؤں گا۔ شہباز شریف ، آصف زرداری اور فضل الرحمن کی حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں