آئی جی اور ڈی آئی جی کو دھمکیاں، عمران خان کیخلاف کارروائی ہوگی: اسلام آباد پولیس 

آئی جی اور ڈی آئی جی کو دھمکیاں، عمران خان کیخلاف کارروائی ہوگی: اسلام آباد پولیس 
سورس: File

اسلام آباد:عمران خان کی طرف سے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو دھمکیاں دینے کے بعد اسلام آباد پولیس کا شدید رد عمل سامنے آگیا ہے۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کیپیٹل پولیس اپنے فرائض انتہائی تندہی سے انجام دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔ خاتون افسر اور دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینا ریاستی اداروں کے خلاف عمل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  کیپیٹل پولیس کا ہر افسر و جوان اپنے فرائض منصبی قانون کے مطابق انجام دے رہا ہے۔ پولیس کو بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازعہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں