چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، فیک اکاؤنٹ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے رابطہ کرلیا: ترجمان 

چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، فیک اکاؤنٹ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے رابطہ کرلیا: ترجمان 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں  ۔یہ جعلی اکاؤنٹس غلط بیانی کر رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بعض اہم شخصیات اور آرگنائزیشن کی ای میلز کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ ان ای میل اکاؤنٹس سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے۔ ان ہیک شدہ ای میلز میں جنرل حامد اور رضیہ سلطانہ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ۔چیف الیکشن کمشنر ٹویٹر اور فیس بک استعمال نہیں کرتے۔عوام ان جعلی اکاؤنٹس ذریعے ہونے والے پروپیگنڈا پر یقین نہ کریں ، قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے اور سائبر کرائم سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں