زیورخ کی مسجد میں فائرنگ، 3افراد زخمی

زیورخ کی مسجد میں فائرنگ، 3افراد زخمی

سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں مسجد میں فائرنگ کی گئی ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ فائرنگ سے3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مسجد حملے میں زخمی افراد کی عمریں 30، 35اور 56سال، جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔ حملہ آور کی تلاش کے لیے علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے