مشہور افراد چپکے چپکے میرے سے یہ شرمناک کام کرواتے ہیں‘ خاتون نے دنیا کے معروف ترین لوگوں کا پول کھول دیا

مشہور افراد چپکے چپکے میرے سے یہ شرمناک کام کرواتے ہیں‘ خاتون نے دنیا کے معروف ترین لوگوں کا پول کھول دیا

لاس اینجلس : نیویارک پوسٹ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں  جینی نے یہ انکشاف کرکے تہلکہ برپا کردیا ہے کہ دنیا کی کئی معروف شخصیات اور ہالی ووڈ انڈسٹری کے کچھ مشہور ترین نام اس کے گاہکوں میں شامل رہے، جو کبھی اس کے ہاتھوں پٹائی کروانے اور اپنی توہین کروانے کے لئے آیا کرتے تھے۔ جینی کا کہنا ہے کہ یہ سب لوگ ایک مخصوص شوق میں مبتلا ہیں اور ان کا جی چاہتا ہے کہ کوئی دلکش اور نازک حسینہ ان پر غلبہ پا کر ان کی توہین کرے اور حتیٰ کہ ان کی پٹائی بھی کرے۔

جینی کے مطابق وہ کئی سال تک لاس اینجلس میں مقیم رہی ہے اور اس عرصے کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکار، کاروباری شخصیات اور اہم ترین عہدوں پر فائز لوگ اس کے گاہکوں میں شامل رہے ہیں۔ وہ ان گاہکوں کی نفسیاتی تسکین کے لئے انہیں برہنہ کرکے پٹائی کرتی تھیں، ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتی تھیں، اور بعض کو تو باندھ کر بھی ان کی پٹائی کرتی تھیں۔
جینی ان تمام مشہور شخصیات کے شرمناک قصے ایک کتاب کی صورت میں شائع کرنے والی ہیں۔ ان کی کتاب ”سکارلٹ لیٹرز“ کے بارے میں خبریں سامنے آتے ہی دنیا میں تہلکہ برپا ہوگیا ہے۔ ہر کوئی ان پردہ نشینوں کے بارے میں جاننے کے لئے بے تاب ہے جو دنیا کی نظروں میں تو معتبر بنے پھرتے ہیں لیکن رات کی تاریکی میں ایک خاتون کے ہاتھوں بے عزت ہوتے رہے ہیں۔ جینی کی کتاب کی اشاعت سال 2017ءکے موسم بہار میں متوقع ہے۔ یعنی کچھ بڑی شخصیات کے لئے یہ بہار غمناک خزاں میں بدلنے والی ہے۔