بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے شہر میں مقامی کلب کرکٹ میچ جاری تھا ، اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین میں سے ایک نے شاہد آفریدی کی پاکستانی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی ، سیکورٹی پولیس کی نظر پڑی تو فوری اسے گرفتار کر لیا گیا ۔
میڈیا کے مطابق ریپون چوہدری کو پولیس نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کی شکایت پر حراست میں لیا ، اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی ہے ۔ بھارتیہ یووا مورجہ نے پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے کو ملک سے غداری قرار دیا ہے ۔