وزیراعظم نواز شریف کی ترکی میں روسی سفیر کے قتل کی شدید مذمت

وزیراعظم نواز شریف کی ترکی میں روسی سفیر کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد :وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں روسی سفیر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے.اقوام متحدہ کی جانب سے بھی روسی سفیر کے قتل کی مذمت کی گئی ہے جب کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے ساتھ ہی امریکا نے اپنے شہریوں کو جائے وقوع سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جرمنی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی ۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت جرمنی کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

ترکی کے شہر انقرہ میں فائرنگ سے روسی سفیر ہلاک

وزیراعظم ہاؤٴس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والی ٹرک دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ہلاکتوں پر افسوس ہے، دہشت گردی مشترکا دشمن ہے، دنیا کو دہشت گردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں، پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں جرمنی کیساتھ ہیں۔

مصنف کے بارے میں