کراچی میں دہشتگردی کی سازش ناکام،1دہشتگرد جاں بحق،3گرفتار

کراچی میں دہشتگردی کی سازش ناکام،1دہشتگرد جاں بحق،3گرفتار

کراچی میں دہشتگردی کی سازش ناکام بنادی گئی۔  قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  ایک دہشتگردکو ہلاک،3کو  گرفتارکرلیا۔ مختلف علاقوں سے5ملزمان دھرلئے گئے۔بتایا اجتا ہے کہ جامعہ کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے۔حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 4مبینہ دہشتگردوں نےبارود ٹرک میں چھپا رکھا تھا۔

ایک دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں سے مقابلے میں مارا گیا ۔ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت عبد الامین کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان سے 10کلو گرام دھماکا خیز مواد، 5کلو بال بیرنگ، ڈیٹو نیٹر اور ٹرک برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس پارٹی نےکارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں احسن اور اویس خان نیازی شامل ہیں،ادھر سپرمارکیٹ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سی ون ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کےدوران دو اسٹریٹ کرمنلز سمیت ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول ، 8 موبائل فونز اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں