کراچی میں ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکن آمنے سامنے

کراچی میں ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکن آمنے سامنے

کراچی: ناگن چورنگی کے قریب ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،، ڈنڈوں کے وار سے یو سی چیئرمین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ناگن چورنگی پرکارکنوں کی جانب سے اپنے اپنے لیڈروں کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔ ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے اپنےقائد کے حق میں نعرے لگائے،تو جواب دوسری جانب سے بھی دیا گیا۔ اس دوران دونوں اطراف سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا،جس سے چار کارکن زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ی علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے دونوں جماعتوں کو کارکنوں کو منشتر ہونےپر مجبور کردیا۔ 

مصنف کے بارے میں