مہاجرین بھی انسان ہیں، جرمن سیاست دان نے پارٹی چھوڑ دی

مہاجرین بھی انسان ہیں، جرمن سیاست دان نے پارٹی چھوڑ دی

برلن :جرمنی کی مہاجرین اور مسلم مخالف پارٹی الٹرنیٹیو فار جرمنی کی سیاست دان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت ہر خرابی کا الزام صرف اور صرف مہاجرین پر ڈال رہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کی ریاستی پارلیمان کی رکن کلاوڈیا مارٹن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الٹرنیٹیو فار جرمنی دائیں بازو کی سوچ رکھنے والے افراد کی ہم دردیاں حاصل کرنے کے لیے ہر خرابی کا ذمہ دار مہاجرین کو قرار دے رہی ہے اور اس سے اس جماعت کو فائدہ بھی ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جماعت اب عوام کے لیے دور اندیش سوچ چھوڑ کر صرف اور صرف ووٹ حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے مہاجرین کے خلاف سخت ترین پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کلاوڈیا مارٹن کا کہنا تھاکہ مہاجرین بھی انسان ہیں۔